سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ،تمام گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت میں تمام گرفتار ملزمان کو پیش کیا گیا تاہم مقدمے پر مزید کارروائی فاضل جج کے رخصت کے باعث 4 جون تک ملتوی کردی گئی،آئندہ سماعت پر عدالت میں ملزم طارق محمود اور طارق رحیم جانب سے دائر درخواست ضمانت پر دلائل دیئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں 8 اے سی ایل سی اہلکار گرفتار ہیں جبکہ ایک ملزم طارق رحیم نے ضمانت لے رکھی ہے۔واقعے کا مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :