کسی کیساتھ جھوٹا وعدہ نہیں کرتا ،اگر کامیاب ہوا تو آپ کے مسائل حل کرنیکی پوری کوشش کرونگا، عمر خان

ہفتہ مئی 23:30

گنداخہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 13 ڈیرہ اللہ یارکے امیدوار میر عمر خان جمالی نے کہا ہے کہ میں کسی کے ساتھ بھی جھوٹا وعدہ نہیں کرتا اگر اللہ تعالی نے مجھے آپ لوگوں کی مدد سے کامیاب کیا تو آپ کے مسائل حل کرنے کی پوری کوشش کروں گا میر عمر خان جمالی کے بالان شاخ کے دورے کے موقع پر گوٹھ داد کریم جتک گوٹھ میر عبدالرحیم جتک گوٹھ رئیس ،گوٹھ علی خان جتک گوٹھ غلام حیدر جتک کے سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے ان کی حمایت کا اعلان کیا مختلف مقامات پر انکا پھولوں سے استقبال کیا گیا اور میر ظفراللہ خان جمالی اور عمر خان جمالی کے نعرے لگائے گئے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے میر عمر خان جمالی نے مذید کہا کہ مجھے آپ لوگوں کے مسائل کا پوری طرح علم ہے کیونکہ میں بھی اسی علاقے کا رہائشی ہوں مجھے معلوم ہے کہ آپ لوگوں کو سب سے بڑی تکلیف نہری پانی کی کمی ،پکی سڑکیں،،بجلی،،،تعلیم کے بحران کی ہے میرے بھائی میں نہ پہلے حکومت میں تھا اور نہ ہی میرے پاس فنڈ تھے جو آپ کے مسائل میں حل کرسکوں میں سمجھتا ہوں کہ جو لوگ آپ سے ووٹ لینے کے بعد کامیاب ہوکر علاقے کے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی اور نہ ہی عوام کے بنیادی مسائل حل کئے ڈیرہ الھیار کی عوام کے ووٹ سے کامیاب ہونے کے بعد لوگوں نے ڈیرہ الھیار کو پچاس سال پیچھے کردیا ڈیرہ الھیار کی عوام آج بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ پہلے بھی آپ لوگوں نے ووٹ دیکر منتخب نمائندوں کو آزمایا ہے اب آپ مجھے بھی کامیاب کرکے آزمائیں انشااللہ آپ کے ساتھ ہمارا برادری کا رشتہ ہے ۔