پشتونوں کے اتحاد کیخلاف سیاہ جھنڈے اٹھانے والوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،اصغرخان اچکزئی و دیگر
ہفتہ 26 مئی 2018 23:30
(جاری ہے)
قبل ازیں عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچاخان مرکز سے جشن فاٹا انضمام کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی ۔ریلی کی قیادت صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی ،ضلع کوئٹہ کے صدر ملک ابراہیم کاسی ،ملک انعام کاکڑ،سید خلیل آغا کررہے تھے ۔
ریلی کے شرکاء مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے باچاخان چوک پہنچے جہاں منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اصغرخان اچکزئی ،ملک ابراہیم کاسی ،ملک سنگین خان مہترزئی ،ملک انعام کاکڑ، سید خلیل آغا ودیگر مقررین نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے طویل عرصے سے پارٹی یہ جدوجہد کررہی تھی کہ فاٹا کو خیبرپشتونخوا میں شامل کرکے قبائلی عوام کو وہ تمام سہولیات دی جائے جو 21ویںصدی میں ان کا بنیادی حق ہے بدقسمتی سے قوم اور مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے چند لوگوں نے پشتونوں کے اس فکری اتحاد کی راہ میں رکاوٹیں ڈالی اور مختلف روڑے اٹکائے مگر بالاآخر پارلیمنٹ نے ہمارے موقف کی توثیق کردی ہے اب جو لوگ پشتونوں کے اس فکری اتحاد کے خلاف سیاہ جھنڈا اٹھائیںگے پشتون عوام خود ان سے پوچھیںگے کہ ان کی یہ کیسی سیاست ہے جو پشتونوں کو متحد ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی ،انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی نے شروع دن سے پشتونوں کے اتحاد اور اتفاق کیلئے جدوجہد کی ہے 18ویں ترمیم کے تحت صوبوں کو خودمختاری حاصل ہونا ،پشتونوں کے صوبے کا متفقہ نام اور اب قبائلی عوام کا خیبرپشتونخوا میں شامل ہونا ہماری کامیابی ہے اگلے پڑائو میں ہم پشتونوں کے ایک متحدہ صوبے کے قیام کیلئے جدوجہد کرینگے ۔اس موقع پر آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا جبکہ اے این پی ،پی ایس ایف ،این وائی او کے کارکنوں نے ڈول کی تاپ پر روایتی پشتون اتنڑ بھی کیا۔مزید قومی خبریں
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
-
روس ایک وسیع مارکیٹ ہے ، پاکستانی برآمد کنندگان تجارت کو فروغ دے کر کثیر زرمبادلہ حاصل کر سکتے ہیں، وفاقی وزیرجام کمال خان
-
گورنر سندھ کا حیدرآباد میں آئی ٹی پروگرام کے آغازکا اعلان
-
بجلی ایک ماہ کیلئے 5 روپے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.