چاغی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ،تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے

ہفتہ 26 مئی 2018 23:30

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) چاغی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے،چاغی باریسوسی ایشن کے الیکشن کے سلسلے میں سینئر ایڈووکیٹ عبدالعزیز بلوچ کی صدارت میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں چاغی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات عمل میں لائے گئے اور اتفاق رائے سے میر سیف اللہ خان سنجرانی ایڈووکیٹ کو چاغی بار کا صدر اور میر عبدالشکور بادینی کو جنرل سیکرٹری مقرکردیاگیا جبکہ دیگر عہدیداروں میں نزیراحمد لانگو ایڈووکیٹ کو نائب صدر امین اللہ مینگل جوائنٹ سیکرٹری عبدالغفار بلوچ ایڈووکیٹ فنانس سیکرٹری محمد ناصر بادینی لائیبرین مقرر کردیا گیا جبکہ ممبران میں دلیل احمد نودان زئی عبدالعزیز بلوچ جمال عبدالناصر ایڈووکیٹ اور محمد ادریس محمد حسنی ایڈوکیٹ شامل ہیں اس موقع پر نومنتخب صدر میر سیف اللہ خان سنجرانی ایڈووکیٹ نے تمام ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے چاغی بار کے عہدیداروں کو بلامقابلہ منتخب کرکے خدمت کا موقع دیا انہوں نے کہا کہ وہ ممبران کو ہرگز مایوس نہیں کرینگے پہلے جس طرح وکلا کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کیا ہے اب ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔