4جون کو کھلی کچہری اے جی آفس میں منعقد ہوگی ، اکاؤٹنٹ جنرل بلوچستان

ہفتہ 26 مئی 2018 23:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) اکاؤٹنٹ جنرل بلوچستان نے اپنے ایک اعلامیہ میں کہا ہے کہ ہر ماہ کی طرح اگلے ماہ 04جون 2018 بروز سوموار صبح 11:00 بجے کی کھلی کچہری اے جی آفس میں منعقد ہوگی ، لہٰذا تمام وہ ملازمین اور پنشنرز جن کاکوئی دیرینہ مسئلہ ہو وہ درخواست سمیت دفتر اے جی بلوچستان تشریف لائیں تاکہ ان کی شکایات کا ازالہ ہوسکے مزید برآں ماہ رمضان کے باعث کھلی کچہری اے جی آفس کی عمارت کے اندرا کاؤٹنٹ جنرل بلوچستان کے دفتر میں منعقد ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :