عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کا شہرکے مختلف علاقوں میں مجوزہ پولنگ سٹیشنوں کا معائنہ

ہفتہ مئی 23:32

ژوب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) عام انتخابات 2018ء کے سلسلے میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے انتخابی ایکٹ کے تحت ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ناصرخان یوسف زئی، ریٹرننگ آفیسرعصمت اللہ اورڈپٹی ریٹرننگ آفیسرعبدالاحدشیرانی نے شہرکے مختلف علاقوں میں مجوزہ پولنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیااورپولنگ بوتھ ودیگرممکنہ تبدیلی وانتظامات کا جائزہ لیا، ایجوکیشن آفیسرمحمدمیرمندوخیل بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر،ریٹرننگ آفیسراوراسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسر نے زراعت دفتر،ڈگری کالج، ایری گیشن،بی اینڈآر،ایجوکیشن،ماڈل ہائی سکول، ناصرآبادسکول،نیوٹائون سکول،گرلزسکول ناصرآباد،سٹی گرلزسکول،جنگلات دفتراوردیگرسرکاری عمارات میں قائم ہونے والے مجوزہ پولنگ سٹیشنوں کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

مختلف پولنگ سٹیشنوں میں ووٹرکی کثیرتعداداورووٹرزکو ووٹ کے استعمال میں سہولت کے پیش نظربوتھ کی تعداد بڑھانے ،جنگلات دفترکی جگہ سپیشل سکول اور گرلزسکول اسلام یارمیں پولنگ سٹیشن کے قیام کے احکامات جاری کردیے۔

پولنگ سٹیشنوں میں ممکنہ تبدیلی کے بعد ان کی فہرست جاری کردی جائے گی۔ژوب کے مختلف شہری ودیہی علاقوں میں قائم ہونے والے پولنگ سٹیشنوں کے دوروں کا سلسلہ آئندہ دوروز جاری رہے گا۔تاکہ مقررہ وقت میں مجوزہ پولنگ سٹیشنوں کی حتمی شکل دی جاسکے۔ اوران میں پائی جانے والی کمی بیشی کو پوراکیاجاسکے۔