سکردو، اصلاحاتی پیکج 2018کیخلاف جاری احتجاجی دھرنے میں شامل دو افراد نے کاچو امتیاز حیدر خان پر حملہ کر دیا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:32

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) اصلاحاتی پیکج 2018کیخلاف جاری احتجاجی دھرنے میں شامل دو افراد نے رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان پر حملہ کر دیا،کاچو امتیاز حیدر خان رپورٹ درج کرانے تھانے پہنچ گئے ،تھانے میں دی گئی درخواست میں رکن اسمبلی کاچو امتیاز حیدر خان نے موقف اختیار کیا کہ وہ جی بی اصلاحاتی آرڈر2018کیخلاف متحدہ اپوزیشن اور عوامی ایکشن کی جانب سے دئیے گئے احتجاجی دھرنے میں شرکت اور اظہار یکجہتی کیلئے یادگار شہدا چوک پہنچے تو وہاں موجود و اشخاص نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا اور زدوکوب کرنے کی کوشش کی ہے جس کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :