گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین اور موجودہ زیر بحث اصلاحاتی پیکج کے حوالے سے انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس

ہفتہ 26 مئی 2018 23:32

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 مئی2018ء) گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین اور موجودہ زیر بحث اصلاحاتی پیکج کے حوالے سے انجمن امامیہ بلتستان کا اجلاس زیر صدارت شیخ محمد علی مظفر ی منعقد ہوا جس میں زیر بحث موضوع کے حوالے سے انتہائی تشویش اور تحفظا ت کا اظہار کیا گیا،اس حقیقت سے کسی کو انکار نہیں کہ اس علاقے کے لوگوں نے ڈوگرہ راج سے جنگ لڑکر اور بے مثال قربانیاں دیکر آزادی حاصل کی ہے اور ستر برسوں سے وطن عزیز پاکستان کے تحفظ و بقاء کیلئے سینہ سپر ہیں ،دنیا کے بدلتے ہوئے حالات کے تناظر میں اس علاقے کے عوام کی حب الوطنی کا مزید امتحان لینا دانشمندی ہرگز نہیں ہے اس وقت گلگت بلتستان کے پھنڈر سے لیکر چھوربٹ تک لوگوں میں اصلاحاتی پیکج کے حوالے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے اور لوگ سراپا احتجاج ہیں ۔

(جاری ہے)

ہمارا مطالبہ ہے کہ موجودہ حکومت جاتے جاتے گلگت بلتستان کو ملک کا پانچواں صوبہ بنانے کیلئے احکامات جاری کرے صرف صدارتی آرڈر کے ذریعے تسلیاں دینے کا سلسلہ اب بند ہونا چاہیے بصورت دیگر سخت عوامی رد عمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :