عارف والا، مشہور مورخ اور عالم ابن خلدون کا686واں یوم پیدائش اتوار کو منایا جائے گا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:36

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) دنیا کے مشہور مورخ اور عالم ابن خلدون کا686واں یوم پیدائش آج27مئی بروز اتوار کو منایا جائے گا وہ 27مئی 1332 کو تیونس میں پیدا ہوئے ان کا اصل نام عبدالرحمن اور کنیت ابو زید تھی متعدد علوم پر کم عمری میں دسترس حاصل کی ۔

(جاری ہے)

تاریخ عالم اوراس کا مقدمہ لکھناشروع کیااس مقدمے نے ابن خلدون کو بام عروج پر پہنچادیا اور اسے فلسفہ تاریخ کا بانی تسلیم کیا گیا یہ مقدمہ دس سال کی مدت میں مکمل ہوا جسی1377 میں سلطان عبدالعزیز کی خدمت میں پیش کیا انہوںنے اسے انعامات سے نوازا۔وہ16 مارچ1406 کوقاہرہ میں وفات پاگئے۔

متعلقہ عنوان :