گوجرخان ، پوسٹ آفس گلیانہ میں ڈکیتی کی واردات، تین ڈاکو پوسٹ آفس کے عملہ سے دو لاکھ 87ہزار چھین کر فرار

ہفتہ 26 مئی 2018 23:38

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) گوجرخان پوسٹ آفس گلیانہ میں ڈکیتی کی واردات، تین ڈاکو پوسٹ آفس کے عملہ سے دو لاکھ 87ہزار چھین کر فرارہوگئے، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرداربابر ممتاز ، ایس ایچ او اشیاق مسعود چیمہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے گزشتہ روز دن ایک بجے پوسٹ آفس گلیانہ میں ہلمٹ پہنے ایک شخص داخل ہوا اورٹکٹ مانگے اس کے ساتھ مزید دو افراد بھی داخل ہوگئے اور انہوں نے پوسٹ ماسٹر کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر واش روم میں بند کردیا اور پوسٹ آفس میں موجود رقم دو لاکھ 87ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے ایس ایچ او اشتیاق چیمہ نے بتایا کہ واردات کے متعلق چھان بین کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :