کوئٹہ، فاٹا کا انضمام 150سالہ تاریخ کو ایک بار پھر دہرایا گیا، ملک سکندرخان

علیحدہ صوبہ کے مطالبہ کرنے والے قبائیلوں پر ایک بار پھر امریکی ایجنڈا مسلط کیا گیا اور قبائل کی رائے کو پاو،ْں تلے روند دیا گیا، صوبائی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام

ہفتہ مئی 23:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ فاٹا کا انضمام 150سالہ تاریخ کو ایک بار پھر دہرایا گیا ایف سی آر کے نفاذ کے وقت فاٹا کے عوام پر زبردستی مسلط کیا گیا اور آج علیحدہ صوبہ کے مطالبہ کرنے والے قبائیلوں پر ایک بار پھر امریکی ایجنڈا مسلط کیا گیا اور قبائل کی رائے کو پاو،ْں تلے روند دیا گیا، قبائل کی شناخت ختم کر دی، سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائندگی کو مشکوک بنا دیا گیا اور 375ارب روپے میں ڈوبے ہوئے صوبہ کے ساتھ مرج کرکے قبائل عوام کو ناکارہ گناہوں کی دلدل میں پھنسا دیا گیا،انہوںنے کہاکہ افسوس کی بات تویہ ہے کہ فاٹاکے بارہ ارکین قومی اسمبلی کوبھی نظراندازکیاگیااورجن پارٹیوں کی فاٹامیںکوئی حیثیت نہیں ہے ان کی مرضی پرزبردستی انضمام کیاجارہاہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ 4سال دھرنوں اور ناچ گانوں کی سیاست کرنے والوں نے قوم کو375 ارب روپے کا مقروض کر دیا ہے انہوںنے کہاکہ لگتایوں ہے کہ یہ فیصلہ سیاسی جماعتوںکانہیں بلکہ انہیں اوپرسے آرڈرملاہے یہاں ہمارے ملک میں فیصلے کسی اورکے کہنے پرہوتے ہیں ہماری پالیسیوں پرامریکااثراندازہے امریکانے انضمام کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کیااورقائدجمعیت کوبھی قائل کرنے کی کوشش کی ،انضمام کے حوالے سے امریکاکی دلچسپی سوالیہ نشان ہے۔