صوابی‘ مسلح افراد کی فائرنگ سے دونوجونوان جاں بحق

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) تھانہ تورڈھیر کی حدود میں کنڈ پارک روڈ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو نوجوان ماموں زاد جاں بحق ہوگئے ، مقتولین میں آٹھ سالہ بچہ بھی شامل ہے، مقتولین کے ورثاء اور گائوں جبر کے سینکڑوں عوام نے لاشوں کو سڑک پر رکھ جی ٹی روڈ پشاور اسلام آباد کو تین گھنٹے تک بند رکھا ،بتایا گیا ہے کہ ہفتہ کی دوپہر 11 بجے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں اٹھائیس سالہ نوجوان جنید محمد ولد گل محمد اور ان کا ماموں زاد آٹھ سالہ حسنین ولد ورید خان موقع پر جاں بحق ہوگئے ، تھانہ تورڈھیر سے آٹھ گھنٹے بعد رابطہ کیا گیا تو پولیس کا کہنا تھا کہ تھانہ کو ابھی تک وقوعے کے بارے میں مراسلہ موصول نہیں ہوا ہے ،ملزمان اور وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی ، عوام نے لاشوں کے ساتھ جہانگیرہ دوبندی کے مقام پر تین گھنٹے تک جی ٹی روڈ کو بند رکھا اور مطالبہ کررہے تھے کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے ۔