ھنگو میں رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کی خاطر ضلع بھر میں دفعہ 144کا نفاذ

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

ھنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) رمضان المبارک میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کی خاطر ضلع بھر میں دفعہ 144کا نفاذ‘ اسلحہ کی نمائش ،ڈبل سواری ،کالے شیشوں پر مکمل پابندی عائد‘ دفعہ 144کا اطلاق 17جون تک ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہنگوآصف گوہر کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ ہنگو نے ضلع بھر میں رمصان المبارک میں امن وامان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے دفعہ 144نافذ کردی ہے جس کے تحت اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ،پٹاخوں کی خرید وفروخت ڈبل سواری،وال چاکنگ،گاڑیوں کے کالے شیشوں، بوتلوں میں کمیکلز اورپٹرول کی خریدوفروخت یا ایک جگہ سے دوسری جگہ اس کی ترسیل،5یا5سے زیادہ اشخاص کا ایک جگہ جمع ہونے اورلاوڈ سپیکرکے بے جا استعمال پرمکمل پابندی عائد کردی گئی ہیں۔

ڈی پی او ہنگو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک مہینے میں امن و امان کی بہترصورتحال برقرار رکھنے کی خاطر پولیس تمام تر وسائل بروے کار لائیں گے جبکہ دفعہ 144کے نفاذ سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔