اورکزئی ایجنسی فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کافاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے پر خوشی کا اظہار

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

ھنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) اورکزئی ایجنسی فاٹا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن اورکزئی ایجنسی کے صدر مشتاق حسین و دیگر طلباء نے فاٹا کو خیبر پختونخواہ میں ضم کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ اب حقیقی معنوں میں تمام فاٹا اور خصوصا اورکزئی ایجنسی کے قبائل ترقی کریں گے اور قبائل اپنا حق مانگ سکیں گے جبکہ علاقے میں تعلیم عام ہوگی اور بیروزگاری میں کمی واقعہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اورکزئی ایجنسی میں معدنیات ملنے والے رائلٹی سے اورکزئی ایجنسی میں ترقیاتی کام ہونگے۔ ایف سی آر کے خاتمے سے اب اورکزئی قبائل سکھ کا سانس لیں گے۔ اس موقع پر اورکزئی ایجنسی کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی طلباء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر اورکزئی اور فاٹا قبائل کو مبارکباد کے نعرے درج تھے ۔

متعلقہ عنوان :