فاٹا کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام خوش آئند ہے ،چودھری طارق سبحانی

ہفتہ 26 مئی 2018 23:40

سیالکوٹ ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی چودھری طارق سبحانی نے کہا ہے کہ فاٹا کا صوبہ خیبر پختونخواہ میں انضمام خوش آئند ہے، فیصلے سے کے پی کے اور فاٹا میں قیام امن کی بھی راہ ہموار ہو گی ، حکومت نے فاٹا کو صوبہ خیبرپختونخواہ میں ضم کر کے قبائلی عوام کے دل جیت لئے ہیں ، اس پر مسرت موقع پر فاٹا کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، فاٹا انضمام سے سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھ جائے گا جس سے فاٹا کے عوام کو اعلیٰ عدالتوں تک رسائی ملے گی ، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ بہت پہلے ہی ہوجانا چاہیے تھا ، فیصلے کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے ،اس اقدام سے پاکستان مکمل ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کا یہ اہم کارنامہ کہ حکومت نے فاٹا کو کے پی کے کا حصہ بنایا اور پاکستان کا ایک حصہ بنانے پر فاٹا کے عوام کو آئینی و قانونی اختیارات دئیے ہیں ۔