تنظیم فکر و نظر سندھ کی جانب سے یوم باب الاسلام کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 26 مئی 2018 23:42

سکھر۔ 26مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) تنظیم فکر و نظر سندھ کی جانب سے یوم باب الاسلام کانفرنس منعقد کی گئی، اس موقع پر تحریک پاکستان ٹرسٹ کے شاہ رشید کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے، انہوں نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد بن قاسم کی بے مثال جدو جہد کامیابیوںکا ثمر ہے کہ سندھ کو باب الاسلام ہونے کا شرف حاصل ہوا اور پاکستان جیسی عظیم اسلامی نظریاتی مملکت ہمیں حاصل ہوئی، جو درحققیقت برصغیر میں اسلام کی اشاعت کادیباچہ اور اسلامی ریاست کا سنگ میل ہے، انہوںنے کہا کہ محمد بن قاسم سے قائد اعظم محمد علی جناح تک کے ادوار میں برصغیر کے مسلمانوں نے تاریخی جدو جہد کی ہے جس کے نتیجہ میں پاکستا ن معرض وجو د میں آیا ہے، محمد بن قاسم جیسے عظیم سپہ سالار کے نمایاں کارناموں کو درسی نصابی کتب میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، کانفرنس میں پروفیسر اصغر مجاہد ، مولانا سعود افضل ہالیجوی ، مولانا جمیل احمدبندھانی، پروفیسر نعیم اللہ پیچوہو، پروفیسر گل محمد بخاری، مفتی عبدالوہاب چاچڑ، فضل اللہ مہیسر ، حزب اللہ سومرو، علامہ عبدالستار بروہی، محمد ابراہیم مہر، حافظ فتح محمد مہیسر سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا اور محمد بن قاسم کی سندھ آمد اور مظلوموں کی داد رسی کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔