پاکستان رینجرز سندھ نے ٹول پلازہ کے قریب ہیٹ اسٹروک کیمپ لگایا

ہفتہ 26 مئی 2018 23:42

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے حالیہ گرمی کی لہر کے پیش نظر کراچی میں رینجرز ٹریننگ سینٹر اینڈ اسکول ٹول پلازہ کے قریب ہیٹ اسٹروک کیمپ کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس ہیٹ اسٹروک کیمپ میں رینجرز کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے شہریوں کو گرمی سے بچاؤ کے لئے مختلف طبی سہولیات بھی فراہم کیں۔ اس موقع پر شہریوں نے رینجرز کی جانب سے لگائے گئے ہیٹ اسٹروک سینٹر سے استفادہ حاصل کیا۔