حسن علی کے بائونسر سے انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا

ہفتہ مئی 23:42

حسن علی کے بائونسر سے انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کے بائونسر سے انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان کا ہیلمٹ ٹوٹ گیا۔۔کھیل کے تیسرے روز انگلش ٹیم نے کھانے کے وقف کے بعد بیٹنگ شروع کی تو حسن علی نے 22 ویں اوور کی آخری گیند ڈیوڈ ملان کو بائونسر مارا جو سیدھا ان کے ہیلمٹ پر لگا۔

(جاری ہے)

حسن علی کے بائونسر سے نا صرف ڈیوڈ ملان ہل کر رہ گئے بلکہ ان کے ہیلمٹ کے پچھلے حصے پر لگی حفاظتی جالی بھی ٹوٹ گئی۔واقعے کے فوری بعد انگلش ٹیم کے فزیو گرائونڈ میں آئے اور ڈیوڈ ملان سے ان کی طبیعت پوچھی، فزیو کی تسلی کے بعد ڈیوڈ ملان نے دوبارہ بیٹنگ شروع کی۔

متعلقہ عنوان :