نوشہروفیروز کے قریب اچانک آگ لگنے سے 7گھر جل کر راکھ کا ڈھیر، مویشی بھی ہلاک

ہفتہ 26 مئی 2018 23:44

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2018ء) نوشہروفیروز کے قریب اچانک آگ لگنے سے 7گھروں میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر،مویشی ہلاک جانی نقصان نہیں ہوا،متاثرین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور،امداد کی اپیل ۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز کے نواحی علاقہ دریا خان مری کے گاں چھٹوخان وگن میں اچانک آگ لگنے سے لال بخش میرجت،حاکم میرجت،سرور میرجت کے گھروں میں رکھا لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور 13 بکریاں جھلس کر ہلاک ہوگئی علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر کابو پایا دیکھتے ہی دیکھتے ٹینوں گھروں کا تمام سامان جل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا۔

(جاری ہے)

ایک اور واقع میں گاں قاسم زیلدار میں عبدالرحمن لاشاری کے گھر میں بجلی کے شاٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ لگ گئی آگ کے بے رحم شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور گھرمیں رکھا تمام قیمتی سامان نقدی زیورات سیمت جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر کابو پایا ایک اور واقع میں پھل کے گاں نورنگ کوسو میں رات دیر گئے اچانک 3 گھروں میں آگ بھڑک اٹھی تیز ہواں کے باعث آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرتے رہے اور تین محنت کشوں نورنگ کوسو،وزیر کوسو،اور سجادکوسو،کے گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا دیکھتے ہی دیکھتے ٹینوں گھروں کا تمام لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اناج اور گھریلوں سامان جل کر خاکستر ہوگیا علاقہ کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر کابو پایا متاثرہ افراد نے بتایاکہ بروقت فائر بریگیڈ کو اطلاع دی گئی مگر وہ تاخیر سے پہنچی انہوں نے کہاکہ ہمارے بچے گھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ہماری مدد کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :