ْ رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش کی کوالٹی پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا‘ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ مئی 23:44

رحیم یار خان۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سقراط امان رانا نے ہدایت کی ہے کہ رمضان بازاروں میں اشیاء خورونوش کی کوالٹی پر کو ئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور آخر ی ر وزہ تک تمام رمضان بازار وں کے انتظامات کو برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے یہ بات ظاہر پیر رمضان بازار کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر احمد رضاسمیت دیگر ا ن کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سقراط امان رانا نے پھلوں، سبزیوں، کریانہ اشیاء اور گوشت کی دستیابی کا جائزہ لیا اور بعض اشیاء کا اپنی نگرانی میں وزن بھی کرایا۔انہوں نے شکایات رجسٹر چیک کئے اور لوگوں کی شکایات کے ازالہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے سستی چینی اور آٹے کی فروخت کے ریکارڈ اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ معیاری اشیاء کی ارزاں نرخوں پر فراہمی ان بازار و ں کی خاصیت ہے جس کا تسلسل اختتام ماہ تک جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :