مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے‘ بابو لیلا رام

ہفتہ 26 مئی 2018 23:44

رحیم یار خان۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی صوبائی کونسل کے ممبر و چیئرمین اقلیتی امو ر رحیم یار خان بابولیلا رام نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی کاوشوں سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے ، پنجاب حکومت کی کاوشوں سے ضلع رحیم یارخان کا شمار ترقی یافتہ اضلاع میں ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں ممبر قومی اسمبلی میاں امتیاز احمد او رایم پی اے محمدعمر جعفر کی قیادت میں کلین سویپ کرے گی ، ضلع بھر کے لیگی اراکین اسمبلی اپنے اپنے حلقوںمیں بلاتفریق ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہباز شریف کی خصوصی دلچسپی سے ضلع رحیم یارخان میں تعمیر و ترقی کے میگا پراجیکٹس جاری ہیں جن کی تکمیل سے اہل رحیم یارخان کا معیار زندگی بلند ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر عوامی عدالت میں پیش ہو کر سرخرو ہو گی۔