ڈپٹی کمشنر کا ڈی پی او گجرات کے ہمراہ سبزی منڈی کا دورہ

ہفتہ 26 مئی 2018 23:46

لالہ موسیٰ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خاں اور اے سی گجرات وقار حسین کے ہمراہ سبزی منڈی گجرات کا اچانک دورہ کیااور سبزیوں کی نیلامی کے عمل کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ منڈی میں لائی جانیوالی تمام سبزیوں کی شفاف نیلامی یقینی بنائی جائے اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران بروقت ریٹ لسٹیں جاری کریں تاکہ کوئی بھی ناجائز منافع خور شہریوں کو نہ لوٹ سکے۔

متعلقہ عنوان :