سائنسی ماڈلز کی تیاری ونمائش میں حصہ لینے والے بوائزوگرلز سیکنڈری وایلیمنٹری تعلیمی اداروں کے سربراہان میں تعریفی سر ٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد

ہفتہ 26 مئی 2018 23:46

فیصل آباد ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیراہتمام سائنسی ماڈلز کی تیاری ونمائش میں حصہ لینے والے بوائزوگرلز سیکنڈری وایلیمنٹری تعلیمی اداروں کے سربراہان میں تعریفی سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے گئے ۔اس سلسلے میں ایک تقریب گورنمنٹ کمپری ہینسو گرلز ہائی سکول مدینہ ٹائون میں منعقدہوئی۔ڈپٹی کمشنر سلمان غنی اس موقع پر مہمان خصوصی تھے ۔

سی ای او ایجوکیشن رانا محمد شبیر،ڈی او سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد اختر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سردار محمد ساجداوردیگر افسران کے علاوہ پرنسپلز،ہیڈ ٹیچرز بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ایلیمنٹری وسیکنڈری ونگ نے سائنسی ماڈلز کی تیاری ونمائش میں بھرپور محنت کی جو اس سطح کے طالب علموں کی ذہنی وفکری صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تعلیم میں ریسرچ کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا جس سے نہ صرف تحقیق کی علمی گہرائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ تیز رفتار ترقی کی نئی راہیں بھی کھلتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ طلباء وطالبات نے سائنسی فلوٹس،آرٹ اینڈ کرافٹ،سلائی کڑھائی ودیگر مہارتوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جو ان کی سائنسی علوم سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اساتذہ سے کہا کہ وہ طالب علموں کی کردار سازی کا عمل جاری رکھیں کیونکہ ان کی بہتر خطوط پر تربیت سے ہی مطلوبہ مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت سرکاری سطح پر طلباء وطالبات کو فنی تعلیم کی فراہمی کے لئے بھی اقدامات کررہی ہے جس کی کامیابی کے لئے ضلعی انتظامیہ بھرپور معاونت کرے گی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے سیکنڈری اور ایلیمنٹری سکولوں کی ہیڈ ٹیچرز میں سر ٹیفکیٹس تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :