ْڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال میں منشیات کے زیرعلاج مریضوں میں افطاری کا سامان تقسیم کیا گیا

ہفتہ مئی 23:46

فیصل آباد۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے فاطمہ وارڈ میں منشیات کے زیرعلاج مریضوں میں افطاری کا سامان تقسیم کیا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر خالد فخر نے مریضوں میں افطار کا سامان تقسیم کیا۔

(جاری ہے)

پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،،ڈاکٹر ناصر بیگ،میڈیکل سوشل آفیسرز عائشہ انجم،رابعہ خالد اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے منشیات کے زیر علاج مریضوں کے لئے افطاری کا اہتمام کرنے کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ رمضان المبارک محروم طبقات کی دستگیری کادرس دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ماہ بابرکت میں ہمیں دوسروں کی دکھ تکالیف کا احساس کرنا چاہیے۔انہوںنے مریضوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے ان کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات پر میڈیکل سوشل آفیسرز کی کاوشوں کو سراہا۔