ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی نے مختلف محکموں واداروں کے افسران کی مبینہ اورمحکمانہ کرپشن،بے ضابطگیوںکے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دے دیا

ہفتہ مئی 23:46

فیصل آباد ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی نے مختلف محکموں واداروں کے افسران کی مبینہ اورمحکمانہ کرپشن،،بے ضابطگیوںکے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے جن کیخلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا گیا ہے ان میں رجسٹرار زرعی یونیورسٹی چوہدری محمد حسین،سب انجینئر ایف ڈی اے محمد اشفاق،سب انجینئر محکمہ ہائی ویزمحمد طاہر،قائمقام ایم ڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرنل(ر)عماد گل اورایکسئین وایس ڈی او زرعی یونیورسٹی شامل ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق رجسٹرارزرعی یونیورسٹی کے خلاف دی جانے والی درخواست میں بے ضابطگیوں،،کرپشن،،من پسند بھرتی وترقی اور ضابطہ کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کئے گئے ہیں جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کمپلینٹ) ٹو اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (لیگل) ون کی ٹیم کو معاملہ کی چھان بین کرنے کی ہدایات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اسی طرح محلہ عثمان غنی،غلام محمد آباد میں وٹرنری ہسپتال کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے استعمال کی شکایت پر ایس ڈی او،ایکسئین اور ٹھیکیدار(زرعی یونیورسٹی) اور محلہ فردوس کالونی وارڈ نمبر6اور الطاف گنج وارڈ نمبر4میں پی سی سی گلیوں کی تعمیر میں ناقص میٹریل کی شکایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) کی ٹیم کو انکوائریز کا حکم دیا ہے۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قائمقام ایم ڈی کے خلاف بعض بے ضابطگیوں کی انکوائری کے لئے ڈپٹی ڈائریکٹر (تفتیش) اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر (تفتیش) کو انکوائری کی ہدایت کی ہے۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن طارق قریشی نے بتایا کہ ڈی جی اینٹی کرپشن بریگیڈئیر (ریٹائرڈ)مظفر علی رانجھا کی ہدایت پر سرکاری محکموں میں کرپشن اور بے ضابطگیوں پر قابو پانے کیلئے بھرپور انسدادی وقانونی اقدامات کئے جارہے ہیں تاکہ سرکاری امور کی شفاف انجام دہی اور اعلیٰ نظم ونسق کو یقینی بنایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :