چوبیس گھنٹوں کے دوران8مجرم و اشتہاری گرفتار کر لیے گئے، ترجمان فیصل آباد پولیس

ہفتہ 26 مئی 2018 23:46

فیصل آباد ۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران 8مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق فیصل آبادپولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں 8مجرم و اشتہاری گرفتار کرلئے جن میں اے کیٹگری کے 2 اور بی کیٹگری کے 1اشتہاری اور 5ٹارگٹ افینڈرز شامل ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں4عدد پسٹل،1عدد بندوق، 1عدد کاربین قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈائون می137لیٹرشراب برآمدکرتی ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :