Live Updates

سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا قیام بہترین قومی مفاد میں ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک کی نجی ٹی وی چینل سے بات چیت

ہفتہ 26 مئی 2018 23:48

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیاسی و اقتصادی استحکام کے لیے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کا قیام بہترین قومی مفاد میں ہے۔ ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کمیشن کا قیام تیز ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے بھی بے حد ضروری ہے۔

انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ ملکی ترقی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے اس کمیشن کے قیام کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے ٹرتھ اینڈ ری کنسلیشن کمیشن کے ذریعے بنائے گئے مقدمات کے بارے میں کبھی کوئی بات نہیں کی۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ محمد نواز شریف نے تو ہمیشہ ملک اور ملکی عوام کے بہتر مستقبل کی بات کی اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سمیت کئی عوامی فلاحی منصوبے شروع کیے جو ملکی عوام کی قسمت بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف کی نااہلی کے ملکی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج پر منفی اثرات پڑے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے ہمیشہ ملک میں بدامنی اور احتجاجی سیاست کو اپنایا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات