Live Updates

نمل ایجوکیشن فائونڈیشن سکالرشپ کے لیے زکوٰة فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا اہتمام ، لوگو ں نے دل کھول کرکروڑوں روپے فنڈز دیئے

ہفتہ 26 مئی 2018 23:48

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) نمل ایجوکیشن فائونڈیشن سکالرشپ کے لیے زکوٰة فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کا مقامی ہوٹل میں اہتمام کیا گیا ،لوگو ں نے دل کھول کرکروڑوں روپے فنڈز دیئے، ڈنر میں نمل ایجوکیشن فائونڈیشن کے بورڈ آف گورنرز عبدالرزاق دائود ، شہبازسید،عاشق قریشی ، راشد امجد ، عابد حسین ،بشری انصاری، ڈاکٹر عارف بٹ، پرویز حسن، مسرت جمشید چیمہ ، حامد زمان سمیت ڈونرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور میزبانی عدیل ہاشمی نے کی اور تقریب کے مہمان خصوصی علیمہ خان اور ولید اقبال تھے۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا قومی ترانہ پڑھا گیا اور عمرا ن خان کا وڈیو پیغام دیکھایا گیا ۔ فنڈ ریزنگ افطار ڈنر کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے بو رڈ آف گورنرز کے ممبران اور علیمہ خان ودیگر کا کہنا تھا کہ میں آپ سب کا شکریہ اداکرتی ہوں ،میں آج عمرا ن خان کی نمائندگی کرتے ہوئے فخر محسو س کررہی ہوں، عمران خان نے نالج سٹی کا خواب دیکھاوہ آپ سب کی مدد کے بغیر ممکن نہ تھا ، نمل کو کامیاب تعلیمی ادارہ بنانے میں آپ لوگوں کا انتہائی اہم رول ہے ،نمل ایک بین الاقوامی معیار کا تعلیمی ادارہ ہے جوکہ اپنے طلبا ء کو اعلی تعلیم حاصل کر نے کا موا قع فراہم کر تا ہے ،آپ کی زکو ة ان طلبہ کے خواب پور ے کر نے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے جو نمل سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں، نمل میں 95 فیصد غریب طلبا ء اپنی قابلیت کے بل بوتے پر فری سکالر شپ حاصل کرتے ہیں اور ملک بھر سی50ا ضلا ع سے بچے تعلیم حاصل کر رہے ہیں یہاں میرٹ پر داخلہ دیا جاتا ہے ، انہوں نے کہا کہ نمل کالج عوام کے لیے شوکت خانم کی طرح ایک ایسا منفر د ادارہ ہے جس میں قوم کے بچوں کو بہتر ین تعلیمی ماحول فراہم کیا جارہا ہے، زکوٰة اور عطیات بلڈنگ پر نہیں بلکہ خالصتا سکالر شپ کرنے والے بچوں پر خرچ کیے جاتے ہیں، پاکستان میں بہت ٹیلنٹ موجو د ہے یہ ٹیلنٹ پاکستان کا دنیا بھر میں نام روشن کرے گا اور اسے ہم اوپر لے کر آئیں گے یہاں ٹاپ کرنے والے طالبعلموں کو آگے آنے کا موقع ملتا ہے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ نمل دنیا کی 150 یونیورسٹیوں میں جلد شامل ہوجائے گی ،نمل بزنس سکول میں تعلیم کے ساتھ تربیت ، سوشل ورک ،ہیلتھ ، ایجوکیشن سیکٹرز میں 2 سے 4 ہفتے کی تربیت بھی کروائی جاتی ہے،2017 میں50 ہزار گھنٹے کمیونٹی اور سوشل ورک کے لیے رکھے گئے ہیں جس میں سے 17 ہزار گھنٹے مکمل ہوچکے ہیں،ایک یوتھ کلب بننا چاہیے جس میں مستقبل کے لیے نمل کے گریجویٹ تیار ہوں،نمل سے فری تعلیم حاصل کرنے والوں طالبوں کا کہنا تھا کہ تعلیم سے محروم قوم کے بچوں کے لیے نمل کالج ایک نعمت سے کم نہیں ہے ہمیں فخر ہیں کہ ہم نمل کا حصہ ہیںجو قوم کو بچوں کو اندھیروں سے نکال کر علم کے نو ر سے روشن کر رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات