نوشہرہ کینٹ،جہانگیرہ میں گاڑی پر فائرنگ میں باپ بیٹا جاں بحق

ورثا نے لاش کو جہانگیرہ چوک میں رکھ کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا

ہفتہ مئی 23:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ میں نوے نہر کے قریب چلتی گاڑی پر فائرنگ دو افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹا شامل ہے ورثا نے لاش کو جہانگیرہ چوک میں رکھ کر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا تفصیلات کے مطابق جہانگیرہ تورڈھیر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ حسین اور اس کا 5 سالہ بیٹا جنید جہانگیرہ آرہے تھے کہ اس دوران تاک میں بیٹے نا معلوم مسلح افراد نے چلتی گاڑی پر فائیرنگ کر دی جس سے باپ بیٹا موقع پر جاں بحق ہو گئے ورثا نے لاش کو جہانگیرہ چوک میں رکھ کر روڈ کوتین گھنٹوں سے ہر قسم ٹریفک کیلئے بند رکھا مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے روڈ بند ہونے سے کئی ایمبولینس پھنسے رہے جبکہ رمضان المبارک میں روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ڈی ایس پی چھوٹا لاہور سرکل کا ملزمان کو کو تین دن میں گرفتار کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے مزاکرات کامیاب ہونے پر روڈ کو ہر قسم ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا ۔