نوشہرہ کینٹ،مشہور ومعروف کمپنیوں کے جعلی مشروبات بنانے والے کارخانے پر چھاپہ،,ہزاروں کی تعداد میں بوتلیںو دیگر سامان برآمد ، ایک شخص گرفتار

ہفتہ مئی 23:48

نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2018ء) ماہ رمضان المبارک میں مشہور ومعروف کمپنیوں کے جعلی طریقوں سے تیار کردہ مشروبات وسیع پیمانے پر مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کرنے والے کارخانے پر چھاپہ,ہزاروں کی تعداد میں بوتلیں,ڈھکن,لیبلزسمیت زائقہ کی بوتل اور تین ڈرمز برآمدکارخانے میں موجود پراڈکٹ منیجر محمد مبین سکنہ ملتان گرفتارتھانہ نوشہرہ کینٹ پولیس کی انٹیلی جنس انفارمیشن کی بدولت کامیاب کاروائی۔

(جاری ہے)

جعلی طریقوں سے بنائے گئے مشہور برانڈ مشروبات روح افزا اور جام شیریں ماہ صیام میں مقامی لوکل مارکیٹوں میں پھیلانے اور انسانی جانوں سے کیھلنے والا مافیا کے خلاف ایکشن کے دوران ہزاروں کی تعداد میں بوتلیں اور لیبلز سمیت زائقہ بنانے والا بوتل بھی برآمد کرلیا. عوام الناس کے صحت کے ساتھ کھلواڑ کرنے والے مافیا کیساتھ آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گاضلعی پولیس سربراہ سید شہزاد ندیم بخاری (PSP) کے خصوصی احکامات پر ماہ رمضان البارک میں عوام الناس کو سیکیورٹی کے بارے میں بہترین سہولیات فراہم کرنے اور ملاوٹ مافیا کے خلاف ٹھوس بنیادوں پر جاری بھرپور کاروائیوں کے احکامات کے تحت ASP کینٹ سرکل اویس شفیق, SHO تھانہ نوشہرہ کینٹ انسپکٹر نسیم خان, ASI تحسین اللہ خان, ASI سلیم جاوید خان پر مشتمل ٹیم نے انٹیلی جنس انفارمیشن پر حکیم آباد کے علاقے میں ایک لوکل کارخانے پر چھاپے کے دوران 510 کی تعداد میں جعلی تیار شدہ روح افزا اور جام شیریں کی بوتلیں, 500 عدد روح افزا اور جام شیریں کی خالی بوتلیں, 02 عدد بوری روح افزا اور جام شیریں بوتلوں کے ڈھکن, 140 عدد روح افزا اور جام شیریں کے لیبلز, 03 عدد مشروبات کے خالی ڈرمز, 01 عدد زائقہ کی بوتل برآمد کر کے کارخانے میں موجود پروڈاکٹ منیجر محمد مبین ولد نہ معلوم سکنہ ملتان کو حراست میں لے کر تھانہ منتقل کر دیا گیا. عوام الناس نے پولیس کی کاروائی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ماہ رمضان المبارک میں انسانی صحت اور جان کے ساتھ مزاق کرنے والے مافیا کے خلاف سخت سے سخت کاروائی جاری رکھنے کی اپیل کی ہے۔