راولپنڈی، ریلوے سٹیشن کے بکنگ سینٹر میں ڈیلیوری سامان سے 5کلو گرام منشیات برآمد

منشیات کمپریسرٹینک کی2 ڈبوں میں چھپائی گئی تھی،پولیس کی غفلت کے باعث ملزم موقع سے فرار

ہفتہ 26 مئی 2018 23:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2018ء) راولپنڈی ریلوے سٹیشن کے بکنگ سینٹر میں ڈیلیوری سامان سے 5کلو گرام منشیات برآمدمذکورہ منشیات کمپریسر نما ٹینک کی2 ڈبوں میں چھپائی گئی تھی بکنگ کروانے والا نامعلوم شخص ریلوے پولیس کی غفلت کے باعث موقع سے فرارہو گیاتاہم رات گئے تک ریلوے پولیس مقدمہ درج نہ کر سکی پولیس کے مطابق 2 نامعلوم افراد کمپریسر نما ٹینک لے کر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پہنچے تاکہ کمپریسر مطلوبہ شہر پہنچایا جا سکے ریلوے کے عملہ نے شک گزرنے پر کمپریسر کو سکینر سے گزارنے کی کوشش کی جس پر دونوں افراد نے کمپریسر کے مالک کو بلانے کے لئے مہلت مانگی اور فرار ہوگئے بعد ازاں ٹینک کو کھولنے پر اس میں5 کلو میں منشیات کی موجودگی کا انکشاف ہوا ریلوے عملے نے صورتحال سے فوری پولیس کو آگاہ کر دیا پولیس نے منشیات قبضے میں لے لی ۔