لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ماجد جہانگیر علاج اور دو وقت کی روٹی کو ترس گئے
فالج کا مہنگا علاج کروانے اور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہونے پر امداد کیلیے لاہور پہنچنے والے معروف کامیڈین ماجد جہانگیر کو ملک ریاض نے مکمل علاج کی پیشکش کر دی
سید فاخر عباس ہفتہ 26 مئی 2018 23:24
(جاری ہے)
ان کی فزیوتھراپی کچھ عرصہ سے رک چکی ہے اوروہ مزیدٹیسٹ بھی نہیں کراپائے ۔ماجد جہانگیر نے وفاقی حکومت ،پنجاب اور سندھ حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ علالت اوربے روزگاری کے باعث کسمپرسی کاشکارہیں لہذا ان کا علاج سرکاری سطح پر کرایا جائے۔
کچھ عرصہ سندھ حکومت نے انکی مدد جاری رکھی مگر پھر وہی ٹال مٹول شروع کر دی گئی ۔دو روز قبل معروف کامیڈین ماجد جہانگیرفالج کا مہنگا علاج کروانے اور بے روزگاری کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہونے پر امداد کیلیے ایک مرتبہ پھر لاہور پہنچے تھے۔اس موقع پر انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماجد جہانگیر نے کہا کہ فن و ثقافت کے فروغ کیلیے کام کرنے والے اداروں کی اس سے بڑی بے حسی کیا ہوگی کہ کسی نے امداد کی اور نہ ہی خیریت پوچھی۔ اسی لیے میں زندہ دلان لاہور میں امداد کیلیے آیا ہوں۔ اس سلسلہ میں لاہور کی اہم شاہراہوں پر جاکر لوگوں سے امداد کی اپیل کروں گا۔تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق کسمپرسی کا شکار ہو جانے والے ماجد جہانگیر کو بڑی خوشخبری مل چکی ہے۔بحریہ فاونڈیشن کے سربراہ ملک ریاض نے ماجد جہانگیر کا مکمل علاج اپنے خرچے پر کروانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ انکی بحالی اور دیگر اخراجات کی ذمہ داری بھی اٹھا لی ہے۔خبر کے مطابق ماجد جہانگیر کو جلد ہی تمام تر علاج معالجے کی سہولیات مہیا کر دی جائیں گی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.