پولیس کے شہدا فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں،ہم شہدا کو بھول نہیں سکتے

آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری کا شہداء کے خاندانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر سے خطاب

اتوار 27 مئی 2018 01:00

کوئٹہ۔ 25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ پولیس کے شہدا فورس کے ماتھے کا جھومر ہیں پولیس کے آفیسران اور جوانوں نے ملک اور قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ دیا ہمیں ان پر فخر ہے ۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو پولیس لائن کوئٹہ میں اپنی جانب سے پولیس کے شہدا کے خاندانوں کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہی افطار ڈنر میں پولیس کے شہدا کے رشتہ داروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

،آئی جی پولیس بلوچستان معظم جاہ انصاری نے کہا کہ پولیس کے شہدا کے خاندانوں کے اعزاز میں افطار ڈنر دینے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور اس سلسلے کو برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہدا کے خاندانوں کی قدر کرتے ہیں یہ ہمارا ہی گھرانہ ہے پولیس کے جوانوں اور آفیسران نے اپنی جان دیکر ہمیں تحفظ کا احساس دلایا۔انہوںنے کہا کہ ہم شہدا کو بھول نہیں سکتے ان کے خاندانوں کیلئے جو کچھ ہوسکا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ رمضان المبارک کے دوران پولیس کے شہدا کے گھرانوں میں راشن بھجوایا گیا ہے جو دوردراز علاقوں کے شہدا ہیں ان کے خاندانوں کو راش کیلئے رقم بھجوائی گئی ہے۔