فیصل آباد پولیس نے تین شراب فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی

اتوار مئی 01:00

فیصل آباد۔26 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) فیصل آباد پولیس تین شراب فروش گرفتار کرکے بھاری مقدار میں شراب برآمد کرلی ۔ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ ستیانہ پولیس نے دوران گشت ملزم دانش علی کوگرفتارکر کے قبضہ سی32لیٹرشراب برآمدکرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 157/18بجرم 3/4PHOتھانہ ستیانہ میں درج کرلیا ۔

تھانہ روڈالہ روڈ پولیس نے درران گشت ملزم وارث علی کو گرفتارکر کے قبضہ سے 25لیٹر شراب برآمد کر تے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 179/18بجرم3/4PHOتھانہ روڈالہ روڈ میں درج کرلیا ۔ تھانہ ڈجکوٹ پولیس نے دوران گشت ملزم ابوبکر کو گرفتارکر کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ نمبر 335/18بجرم 3/4PHO تھانہ ڈجکوٹ میں درج رجسٹر کرلیا۔

متعلقہ عنوان :