سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک

مرنےوالوں میں ریڈ بک میں شامل دہشت گردشعیب بھی شامل

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار مئی 03:22

سی ٹی ڈی کی گجرات میں کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
گجرات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27مئی۔2018ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گجرات میں کارروائی کی ہے جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے  مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے گجرات میں کارروائی کی ہے جس میں 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی عبدالمقیم، فیصل، عثمان، روف اورعظیم کے نام سے شناخت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مرنے والوں میں ریڈ بک میں شامل دہشت گرد شعیب بھی شامل  ہے۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ ہلاک دہشت گردوں سے2خود کش جیکٹ، 5دستی بم اور اسلحہ براۤمد ہوا ہے جبکہ دہشت گردوں سے 5 ڈیٹونیٹرز، بارودی مواد اورحساس مقامات کے نقشے بھی براۤمد ہوئے ہیں۔  ہلاک دہشت گردکئی بم دھماکوں میں ملوث تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

متعلقہ عنوان :