سیزن 2018-19 ء کے دوران اجناس کی عالمی پیداوار 2.089 ارب ٹن رہنے کا امکان

اتوار مئی 09:10

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) بین الاقوامی اجناس کونسل نے کہا ہے کہ سیزن 2018-19 ء کے دوران اجناس کی عالمی پیداوار 2.089 ارب ٹن رہنے کی توقع ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت معمولی کم ہے۔

(جاری ہے)

آئی جی سی کی حالیہ ماہانہ رپورٹ میں سیزن 2018-19 ء کے حوالے سے جاری رپورٹ میں اجناس کی عالمی پیداوار 2.089 ارب ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت معمولی کم ہے۔کونسل کے مطابق سیزن 2018-19 ء کے دوران مکئی کی پیداوار 1 ملین ٹن اضافے کے ساتھ 1.055 ارب ٹن اور گندم کی پیداوار 3 ملین ٹن اضافے کے ساتھ 742 ملین ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ سویا بین کی پیداوار 356 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔سیزن کے دوران اجناس کی کھپت 2.136 ارب ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔