امریکا میں اسلحہ مخالفین کے مظاہرے

اتوار 27 مئی 2018 09:30

فلوریڈا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) امریکا میں اسحلہ کی آزادانہ فروخت کے مخالفین نے ریاست فلوریڈا میں پبلکس چین اسٹورز کے سامنے مظاہرے کیے ہیں۔فلوریڈ کے شہر پارک لینڈ کے سکول میں فائرنگ کے واقعے میں مرنے والوں کی یاد میں کیے جانے والے ان مظاہروں کے شرکا نے نیشنل گن ایسوسی ایشن اور پبلکس چین اسٹورز کے خلاف نعرے لگائے۔

(جاری ہے)

پبلکس چین اسٹورز کے خلاف اسلحہ مخالفین کے غم و غصے میں اس وقت اضافہ ہوا جب یہ معلوم ہوا کہ مذکورہ اسٹور نے نیشنل گن ایسوسی ایشن کے حامی ری پبلکن امیدوار ایڈم پونٹم کی انتخابی کمپین کے لیے چھے سو ستر ملین ڈالر کی رقم فراہم کی تھی۔قابل ذکر ہے کہ چند ماہ قبل فلوریڈا کے شہر پارک لینڈ کے ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں سترہ طالبعلم ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔