شمالی عراق میں داعش کے خلاف عسکری کارروائی کا آغاز

اتوار 27 مئی 2018 09:30

بغداد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) عراقی فورسز نے ملک کے شمالی حصے میں دہشت گرد تنظیم داعش کے زیرقبضہ ایک علاقے پر چڑھائی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز متیبیجا کے قصبے کی آزادی کے لیے عسکری پیش قدمی شروع کی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن میں زمینی فورسز کے علاوہ فضائی حملے بھی کیے جا رہے ہیں۔ یہ علاقہ دیالا اور صلاح الدین صوبوں کے درمیان واقع ہے۔ دسمبر میں عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے داعشکے خلاف فتح کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :