ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مینو فیکچر نگ کے شعبہ کا حصہ 14 فیصد

اتوار 27 مئی 2018 10:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) ملک کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مینو فیکچرنگ کے شعبہ کا حصہ 14 فیصد کے قریب ہے جس میں اضافہ کیلئے ویلیو ایڈیشن پر مصنوعی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سابق وفاقی وزیر اور ہائیرایجوکیشن کمیشن کے سابق چئیرمین ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مشرقی ایشیاء کے دیگر ممالک کی جی ڈی پی میں مینو فیکچرنگ کے شعبہ کا حصہ 37 تا 43 فیصد ہے جبکہ بھارت اور بنگلہ دیش میں بالترتیب 30 اور 28 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مینو فیکچرنگ کے شعبہ کی کارکردگی میں بہتری کیلئے ویلیو ایڈیشن کے شعبہ پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جس سے قومی معیشت کی ترقی کے اہداف حصول کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :