جنوبی سوڈان میں جاپانی فوج کے کیمپ پر فائرنگ کی تصدیق

اتوار مئی 10:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کی ایک اندرونی رپورٹ کے مطابق جنوبی سوڈان میں متعین بری سیلف ڈیفنس فورس کے دستے دو طرفہ فائرنگ کی زد میں آئے تھے، حالانکہ ان کی تعیناتی صرف غیر جنگی علاقوں ہی میں کی گئی تھی۔جاپان کے نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق نشریاتی ادارے نے اطلاعات تک رسائی کے نظام کے تحت مذکورہ رپورٹ کی ایک کاپی حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

یہ رپورٹ ایس ڈی ایف کے انجینئرنگ یونٹ نے مرتب کی ہے جس کی تعیناتی قیام امن کی کارروائیوں کے لیے کی گئی تھی جب 2016 میں جنوبی سوڈان میں ایک بڑی مسلح جھڑپ ہوئی تھی۔رپورٹ کے بعض حصے سیاہ کیے گئے تھے تاہم این ایچ کے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹنگ کے ذریعے رپورٹ کا متن حاصل کر لیا۔مسلح جھڑپ میں جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں واقع ایس ڈی ایف کے کیمپ کی شمالی اور جنوبی سمت میں موجود حکومت اور مخالف افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ایس ڈی ایف اہلکاروں کو دو بار کنٹینروں میں پناہ حاصل کرنی پڑی تھی۔

متعلقہ عنوان :