ٹویوٹا اور سوزوکی کے بھارت اور افریقا میں مشترکہ منصوبے

اتوار 27 مئی 2018 10:20

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) جاپان کے موٹر ساز اداروں ٹویوٹا اور سوزوکی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بھارت میں مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے۔ اس حوالے سے ان کے درمیان ایک شراکتی معاہدہ فروری 2017 ء میں طے پایا تھا۔

(جاری ہے)

ٹویوٹا سوزوکی کو چھوٹے ماحول دوست انجن بنانے میں تکنیکی معاونت کی فراہمی کے ساتھ ساتھ بھارت میں موجود ٹویوٹا کے پلانٹ میں سوزوکی کی چھوٹی گاڑیاں تیار کرے گی۔

دونوں کمپنیاں 2020ء تک بھارت میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں متعارف کروانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہیں۔ٹویوٹا اور سوزوکی کا افریقا میں بھی اکٹھے کام کرنے کا منصوبہ ہے۔ اقتصادی ترقی کے باعث گاڑیوں کی طلب میں متوقع اضافے کے پیش نظر،دونوں ادارے براعظم افریقا میں تقسیم کار اور دیکھ بھال جیسی خدمات مہیا کرنے کے حوالے سے بات چیت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :