جاپان اور روس کے درمیان امن معاہدہ معیشت کو تقویت دے گا، شنزو ایبے

اتوار 27 مئی 2018 10:20

سینٹ پیٹرز برگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) جاپان کے وزیر اعظم شنزو ایبے نے روس پر زور دیا ہے کہ وہ علاقائی امن، استحکام اور اقتصادی ترقی کی خاطر دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تنازعے کے حل میں تعاون کرے۔

(جاری ہے)

ایبے روسی صدر کی میزبانی میں سینٹ پیٹرز برگ میں منعقد ہونے والے ایک بین الاقوامی معاشی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ ایبے نے کہا کہ روس کی اقتصادی ترقی جاپان سمیت اٴْس کے تمام پڑوسیوں کے لیے فائدہ مند ہوگی، اور عالمی معیشت میں بھی اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ علاقائی امن اور ترقی کے اہم تصور کو حقیقت میں ڈھالنے کے لیے جاپان اور روس کے درمیان امن معاہدہ ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :