شاہ فہد ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں اضافہ

اتوار 27 مئی 2018 10:20

دمام ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) سال رواں کی پہلی سہ ماہی میں شاہ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کی تعداد میں 2.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایئرپورٹ کے سربراہ ترکی بن عبداللہ الجعوینی نے بتایا کہ جنوری 2018ء سے اپریل تک دمام ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کی مجموعی تعداد 32 لاکھ 20 ہزار 756 رہی۔یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق بین الاقوامی پروازوں سے سفر کرنے والوں کی تعداد 14لاکھ 64 ہزار 549 تھی جبکہ اندرون ملک سفر کرنے والے 15 لاکھ 96 ہزار 195 تھے۔ اسی طرح ایک لاکھ 60ہزار مسافروں نے نجی پروازوں کے ذریعے سفر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ دمام کا کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ عالمی ہوائی اڈہ بنتا جا رہا ہے۔ ایئرپورٹ خدمات کو معیاری بنانے کیلئے توجہ دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :