سعودی ضلع ضباء میں کھجور کے باغ میں آگ لگ گئی

اتوار 27 مئی 2018 10:20

تبوک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) سعودی ضلع ضباء میں کھجور کے باغ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ محکمہ شہری دفاع تبوک کی متعدد ٹیموں نے آگ بجھانے میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

شہری دفاع کے ترجمان عبدالعزیز فرحان الشمری نے بتایا کہ ضباء ضلع سے 125کلومیٹر دور الدیسہ دیہی علاقے میں واقع کھجور کے ایک باغ میں آگ لگ گئی تھی۔ جس کے باعث 40ہزار مربع میٹر رقبے پر باغ کو نقصان پہنچا۔ تیز ہوا اور کھجور کے سوکھے پتوں کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کی ٹیموں نے آگ پر قابو پاکردیگر قریبی باغات تک پھیلنے سے روک دیا۔ آتشزدگی پر قابو پانے کیلئے شہری دفاع کی ٹیمیں 8گھنٹے تک مصروف عمل رہیں۔آتشزدگی کے اسباب معلوم کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :