بھارتی ریاست حیدرآباد میں میٹرو ٹرینوں کے مسافروں کے لیے سبزیاں خریدنے کی سہولت

اتوار 27 مئی 2018 10:20

بھارتی ریاست حیدرآباد میں میٹرو ٹرینوں کے مسافروں کے لیے سبزیاں خریدنے ..
حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) حیدرآباد کی میٹرو ٹرینوں میں سفر کرنے والوں کو ٹرین سے اترنے کے بعد گھر جانے سے پہلے ہی تازہ سبزیاں حاصل کرنے کا موقع مل پائے گا کیونکہ مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ ان سٹیشنوں پر ’’ہماری سبزیاں‘‘آئوٹ لیٹس قائم کرے گا۔میاں پور تا پیراڈائز سٹیشنوں کے درمیان پہلے مرحلہ میں ایسے 11آئوٹ لیٹس لیٹس قائم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ جون کے دوسرے ہفتے میں ان آئوٹ لیٹس لیٹس کا آغاز ہو۔یہ آئٓوٹ لیٹس سٹیشنوں کی سڑکوںپر قائم کئے جائیں گے تاکہ سبزیوں کی خریداری میں مسافرین کو سہولت ہوسکے۔مارکیٹنگ ڈیپارٹمنٹ نے حیدرآباد میٹرو ریل کے ساتھ مشترکہ سروے کیا تاکہ میٹرو سٹیشنوں پر ائٓوٹ لیٹس قائم کیے جاسکیں۔یہ اس طرح ڈیزائن کیے جائیں گے کہ یہ میٹرو ریل کی خوب صورتی سے میل کھائیں گے۔میٹرو کے مسافرین کے ساتھ ساتھ عوام بھی سے خریداری کرسکیں گے۔مزید سٹیشنوں پر ایسے ائٓوٹ لیٹس کے قیام کیلئے منصوبہ تیار کیاجارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :