فرانس میں مکئی کے زیر کاشت رقبہ میں کمی

اتوار 27 مئی 2018 10:40

پیرس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) فرانس نے کہا ہے کہ رواں سال ملک میں مکئی کے زیر کاشت رقبہ 2017 ء کے برابر رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ جنس کے عالمی مارکیٹ میں کم نرخوں کے باعث کاشتکاروں کی کاشت میں عدم دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت فارمز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال مکئی کا متوقع زیر کاشت رقبہ 1.38 ملین ہیکٹر ہے جو کہ 2017 ء کے زیر کاشت رقبے کے برابر ہے تاہم یہ گزشتہ 5 سال کے اوسط زیرکاشت رقبے سے 11.9 فیصد کم ہے، تاہم اس میں وہ رقبہ شامل نہیں جس میں مکئی کی کاشت صرف بیجوں کے حصول کے لیے کی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 2013 ء میں مکئی کے زیر کاشت رقبے کے مقدار 1.76 ملین ہیکٹر تھی تاہم عالمی منڈی میں مکئی کے نرخوں میں کمی کے باعث اس کے زیر کاشت رقبے میں بھی آہستہ آہستہ کمی آتی رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ گندم کے زیر کاشت رقبہ بھی معمولی کمی کے ساتھ 4.95 ملین ہیکٹر پر آچکا ہے جو کہ سابق اندازے 4.98 ملین ہیکٹر سے معمولی کم ہے۔

متعلقہ عنوان :