کیوبا میں شدید بارشوں کے باعث کئی شوگر ملوں کی پیداوار متاثر

اتوار 27 مئی 2018 10:40

ہوانا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) کیوبا نے کہا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث ملک کی کئی شوگر ملوں کی پیداوار بری طرح متاثر ہوئی جس کے باعث رواں سال چینی کی درآمد کا امکان ہے۔ملکی ذرائع ابلاغ اور شوگر ملوں کے ذرائع کے مطابق ملک میں حالیہ شدید بارشوں کے باعث کئی شوگر ملوں کی پیداوار میں 40 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پیداوار میں کمی کے باعث ملکی ضرورت پوری کرنے کے لیے چینی کی درآمد کی ضرورت پیش آسکتی ہے۔انھوں نے کہا کہ بارشوں کے باعث خام چینی کی پیداوار 1.3 ملین ٹن رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی تاہم اب یہ مقدار 1.1 ملین ٹن رہنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کیوبا کی چینی کی کھپت 6-7 لاکھ ٹن سالانہ ہے اور یہ 4 لاکھ ٹن چین کو برآمد کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :