رواں مالی سال 2018ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 676.3ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں

اتوار 27 مئی 2018 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) رواں مالی سال 2018ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے 676.3ارب روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ہیں جو جاری مالی سال کیلئے مختص کردہ پی ایس ڈی پی بجٹ کے 90.2فیصد کے مساوی ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات کی رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبہ جات کیلئے جاری کئے گئے فنڈز میں 155.8ارب روپے کی غیر ملکی امداد بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے اختتام تک پی ایس ڈی پی کیلئے مختص کردہ بجٹ کے 100فیصد کے مساوی فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :