کاشتکارکپا س کی فصل پر تو جہ دیں،محکمہ زراعت

اتوار 27 مئی 2018 12:10

قصور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے صوبے میں کپاس کی کاشت کے علاقوں میں وائٹ گولڈ پر سفیدمکھی کا حملہ روکنے کیلئے محکمہ کے فیلڈ سٹاف کو متحرک کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور محکمہ زراعت توسیع سمیت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے عملہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کپاس کے کھیتوں کا معائنہ کریں اور حکمت عملی اختیار کرنے سمیت موزوں زہروں کا استعمال کرکے سفید مکھی کوکنٹرول کیاجائے تاکہ فصل کو وائرس کے حملہ سے بچایاجاسکے۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں زمینداروں‘کاشتکاروں ‘کسانوںکو سفید مکھی کے کنٹرول کے بارے میں شعورپیداوارآگاہی فراہم کرنے کیلئے وال چاکنگ‘لٹریچر کی تقسیم اور فارمرزڈے کے انعقادکا بھی سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔

متعلقہ عنوان :