گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال ضروری ہے، طبی ماہرین

اتوار مئی 12:10

قصور۔27 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2018ء) طبی ماہرین نے کہاہے کہ گرمیوں میں تروتازہ رہنے کے لئے پانی کا زیادہ استعمال ‘لیمن ایڈ اور اچھی اور متوازن غذاکھاناضروری ہے ۔انہوں نے کہا کہ نئی تحقیق کے مطابق پودینہ اور ایلوویراکے ساتھ لیمن ایڈ نئی دریافت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تقریباً پورا سال سلادکھاناچاہئیے جس میں کھیرا‘مولی‘ سیب اور انار شامل ہوتے ہیں جبکہ گرمیوں میں ہری پتے والی سبزیاں‘تربوزسبجاسیڈز کا استعمال بے حدمفیدہے اور سبجاسیڈزفائبرسے بھرپورہوتے ہیں اور اس کا استعمال جسم کی اضافی گرمی کو زائل کرتاہے۔

متعلقہ عنوان :